پشاور(صباح نیوز)پشاور کے علاقے اعجاز آباد کے ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور4زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے بچے اور خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ 4 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ۔ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا سلنڈر سے گیس کی لیکیج کے باعث ہوا ہے۔