پشاور (صباح نیوز)خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ میں شامل مضبوط امیدواروں کے نام سامنے آ گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مشتاق غنی کو سینئر صوبائی وزیر بنائے جانے کا قوی امکان ہے جبکہ بابر سلیم سواتی کو ڈپٹی سپیکر بنایا جا سکتا ہے، اسی طرح اکبر ایوب، فیصل امین گنڈاپور، امجد علی، شفیع اللہ کو بھی کابینہ میں شامل کرنے پر غور جاری ہے ، مردان سے تعلق رکھنے والے ظاہر شاہ طورو، سابق صوبائی وزیر فضل شکور، مینہ خان اور قاسم علی شاہ کو بھی صوبائی کابینہ میں ذمہ داریاں دی جا سکتی ہیں۔نوشہرہ سے میاں عمر کابینہ کا حصہ بننے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ بنوں سے زاہد اللہ، جنوبی وزیرستان سے آصف خان کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔