لاہور (صباح نیوز)پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا آغاز 17 فروری کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم سے ہونے جارہاہے جس کی تیاریاں عروج پر ہیں جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے پہنچنے کا سلسلسہ بھی شروع ہو چکاہے تاہم افتتاحی تقریب میں پاکستان کے نامور گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کے معروف گلوکار عارف لوہار، علی ظفر ، آئمہ بیگ اور نوری پرفارم کریں گے ،
تقریب شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گی، پی ایس ایل کا فتتاحی میچ دو مرتبہ کی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔تقریب میں لیزر شو اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا ۔یادرہے کہ پی ایس ایل سیزن 9 کا ترانہ گزشتہ شام ریلیز کیا گیا جو کہ شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنا ہواہے ، یہ ترانہ علی ظفر اور آئمہ بیگ نے گایا۔