الیکشن کو متنازعہ بنانے والے قوم کے خیر خواہ نہیں، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز)  امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ الیکشن کو متنازعہ بنانے والے قوم کے خیر خواہ نہیں۔پرامن الیکشن کے بعد رات کے اندھیرے میں نتائج تبدیل کرکے مرضی کے لوگوں کو کامیاب بناکر قوم کو ایک بارپھر احتجاج پر مجبور کر دیا ۔الیکشن میں مداخلت ،نتائج تبدیل کرنے والوں کو سب جانتے ہیں ۔اب قوم سے زبردستی نتائج قبول کرنے کیلئے دبائو ڈالے جارہے ہیں ۔

کراچی کے عوام سے بلدیاتی الیکشن میں بھی مینڈیٹ چوری کیا گیا اب پھر ناکام ،بوری بند لاشوں کا دھندہ کرنے والے دہشت گردوں کو کراچی کے عوام پر مسلط کرکے کراچی کو پھر ٹارگٹ کلنگ ،بدامنی کے حوالے کرکے بھتہ خوری ،مالی مفاد اورلوٹ مار کو دوام دی جارہی ہے ۔منصوبہ بندی ،مقتدرقوتوں کی ہدایت ومداخلت پر پی ڈی ایم پارٹ ٹو کی حکومت دی جارہی ہے ۔قوم کو پی ڈی ایم پارٹ ٹو کی حکمرانی تباہ وبرباد کریگی مہنگائی قرضوں بدامنی اور بدعنوانی میں مزید اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں جماعت اسلامی پر عوام نے بھر پور اعتمادکرکے جیتوادیا مگر مقتدرقوتوں نے سازش کرکے عوامی اعتماد کے باوجود ہرادیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ کراچی اورملک بھر میں عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا مگر کچھ قوتیں بیرون ملک آشیر بادسے جماعت اسلامی کاپارلیمنٹ سے راستہ روکھنے ،حکومت میںش امل کرنے کاراستہ روک رہی ہے ۔

جماعت اسلامی کسی کی غنڈہ گردی قبول نہیں کریگی اس دھاندلی ظلم وجبر لاقانونیت کے خلاف کل جمعہ کوحکمرانوں کے شہر اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا دیگی ۔کھلی ناروادھاندلی کے خلاف پورابلوچستان سراپااحتجاج ہیں جماعت اسلامی بھی اس احتجاج میں شامل ہیں ۔الیکشن میں بدترین دھاندلی کرکے مقتدر قوتوں نے ملک وملت کو بدنام ،پارٹیوں کو دست وگریبان کر دیا ۔سازش کے تحت پاکستان کے حالات خراب ،اعتماد تباہ،بدامنی کی راہ ہموار کی جارہی ہے جماعت اسلامی اس ظلم کے خلاف ہر فورم پر آوازاُٹھارہی ہے انشا ء اللہ ظلم وجبر ختم ،بدامنی ،بدعنوانی ختم اور اسلامی نظام قائم ہوگا۔جماعت اسلامی قوم کو یکجا ومتحد کررہی ہے تاکہ مقتدرقوتوں ،ملت دشمنوں کی مداخلت سازشیں ناکام ہوجائے ۔سودے بازی کے تحت انتخابات کے نتائج میں تبدیلی ،مرضی کے لوگوں کو ہروانے جیتوانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے انتخابات ،سیاست ،جمہوریت ،سیاسی جماعتوں پر سے عوام کا اعتماد کمزور کرنے کیلئے سازشیں ہورہی ہے