ہجیرہ(صباح نیوز) ہجیرہ آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول)ایل او سی(پر واقع علاقے دواراندی کے قریب ٹریفک کے ایک حادثے میں4 افراد جاں بحق 17زخمی ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ٹانڈہ گھمیر سے ہجیرہ آنے والی ٹویوٹا ہائی ایس دواراندی کے قریب ہی جھنڈا والے موڑ پرحادثہ کا شکار ہوئی اور مکمل تباہ ہو گئی ہے ۔ ہائی ایس میں سوار4 افراد جاں بحق 17زخمی ہوگئے ہیں، جاں بحق افراد میں ٹانڈہ گھمیر کے آصف اکبر، بلال ولد اسلم ،عاصم شریف ولد محمد شریف، عامر ولد مشتاق ( ڈرائیور) شامل ہیں۔ زخمیوں کو ہجیرہ ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ان میں5 خواتین بھی شامل ہیں