این اے 43 ٹانک کے 6 پولنگ اسٹیشن پر 17 فروری کو دوبارہ پولنگ ہوگی، نوٹیفیکیشن جاری


اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43 ٹانک کے 6 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

6 پولنگ اسٹیشن پر 17 فروری بروز ہفتہ دوبارہ پولنگ ہوگی، ریٹرننگ افسر(آر او)ٹانک کو انتخابات کے تمام انتظامات مکمل کرنے کے احکامات جاری کردئیے گی۔واضح رہے کہ امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث مذکورہ چھ پولنگ اسٹیشنز پر 8 فروری کو ملک بھر میں والے عام انتخابات کے دوران پولنگ نہیں ہو سکی تھی۔