پشاور ہائیکورٹ نے ایمل ولی کی بانی پی ٹی آئی کے خلاف درخواست غیر موثر قرار دے کر نمٹا دی


پشاور (صباح نیوز)پشاور ہائیکورٹ میں سربراہ اے این پی ایمل ولی کی بانی پی ٹی آئی کے خلاف درخواست غیر موثر قرار دے کر نمٹا دی گئی۔

پشاور ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے سربراہ اے این پی ایمل ولی خان کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ ضمنی انتخابات میں بانی پی ٹی آئی نے7حلقوں سے الیکشن لڑا لیکن کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی گئی۔وکلا درخواست گزار نے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی نے نے کاغذات نامزدگی میں توشہ خانہ تحائف کا ذکر بھی نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی کو مذکورہ حلقوں سے نااہل قرار دیا جائے۔عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسمبلی رہی نہ بانی پی ٹی آئی اب ممبر رہے اس لئے درخواست اب قابل سماعت نہیں،عدالت نے درخواست غیرموثر ہونے پر کیس نمٹا دیا۔