ڈی آئی خان،گاڑی پر فائرنگ،3افراد جاں بحق ،5زخمی


ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ5زخمی ہوگئے۔

\خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بڈھ کے علاقے میں گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو پوسٹمارٹم اور زخمیوں کو علاج کیلئے ہسپتا ل منتقل کردیا جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔