پی کے 17 سے آزاد امیدوار عبیدالرحمن کامیاب،اعزاز الملک افکاری کی فتح شکست میں تبدیل


لوئر دیر(صباح نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 17 جندول لوئر دیر میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہوگئی ہے ۔ریٹرنگ افسر ( آر او) نعمان پرویز نے دوبارہ گنتی کے بعد آزاد امیدوار عبیدالرحمن کو کامیاب قرار دے دیا۔

نئے نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار عبیدالرحمن نے 23229 ووٹ حاصل کیے جبکہ جماعت اسلامی کے اعزاز الملک افکاری 19990ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ریٹرننگ افسر نعمان پرویز نے دوبارہ گنتی کے بعد آزاد امیدوار عبیدالرحمن کو کامیاب قرار دے دیا۔

قبل ازیں جاری نتیجے کے مطابق جماعت اسلامی کے امیدوار اعزاز الملک نے مذکورہ نشست پر 2 ہزار سے زائد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی جس پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عبید الرحمن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی ۔