میرانشاہ (صباح نیوز) سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کا ہسپتال میں کامیاب آپریشن کیا گیا۔
سرجن ڈاکٹر فرید خان داوڑ نے کہا کہ سربراہ این ڈی ایم محسن داوڑ کا کامیاب آپریشن کیا۔انہوں نے بتایا کہ محسن داوڑ نجی ہسپتا ل میں زیرِعلاج ہیں، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ محسن داوڑ کی دائیں ران سے گولی آر پار ہوئی ہے، ان سے ملاقات پر پابندی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق محسن داوڑ حامیوں کے ہمراہ سکیورٹی کیمپ کے گیٹ پر احتجاج کر رہے تھے۔مظاہرین نے کہا کہ انتخابی نتائج میں تاخیر پر احتجاج کیا جا رہا تھا، پولیس نے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔