مانسہرہ(صباح نیوز) انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع مانسہرہ کی پانچ صوبائی نشستوں میں سے چار صوبائی حلقے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے جیت لئے جبکہ ایک صوبائی حلقہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب قرار پائے ۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع مانسہرہ کے صوبائی حلقہ پی کے 36مانسہرہ سے انتخابات میں حصہ لینے والے 12امیدواروں میں سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار اور ممتاز قانون دان منیر حسین لغمانی ایڈووکیٹ 35074ووٹ لے کر پہلے جبکہ ان کے مد مقابل پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار جنید علی قاسم30414 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ پی کے 36کے 206 پولنگ سٹیشنز پر 253684ووٹو ںمیں سے 137973مرد اور 115711ووٹوں میں سے کل 114767 ووٹ پول ہوئے۔ 66397مرد اور 48370خواتین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور45.24فیصد کی شرح سے ڈالے گئے ووٹوں میں سے 4875ووٹ مسترد کئے گئے۔ حلقہ پی کے 36سے پاکستان راہ حق پارٹی کے رمیض یونس اور آزاد امیدوار سید احمد حسین شاہ نے کوئی ووٹ حاصل نہیں کیا
جبکہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے نامزد امیدوار سید احمد حسین شاہ 12116ووٹ،جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی صائمہ بی بی1180ووٹ، جمعیت علمائے اسلام پاکستان(س)کے محمد شعیب احمد428ووٹ،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے محمد صادق608ووٹ، تحریک لبیک پاکستان کے محمد نواز یاسین1190ووٹ،جماعت اسلامی پاکستان کے معصب عمیر1609ووٹ، آزاد امیدوار میاں ضیاالرحمان 27118ووٹ اور پاکستان نظریاتی پارٹی کے ناظم حسین نے 155ووٹ حاصل کر سکے۔ اس حلقہ سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار اور ممتاز قانون دان منیر حسین لغمانی 4660ووٹوں کی برتری کے ساتھ کامیاب قرار پائے۔ ضلع مانسہرہ کے دوسرے حلقہ پی کے 37سے انتخابات میں حصہ لینے والے 14امیدواروں میں سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار اور سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی اورمشیر داخلہ بابر سلیم سواتی35213ووٹ لیکر پہلے جبکہ ان کے مد مقابل پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ظہور احمد20950ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ پی کے 36کے 112 پولنگ سٹیشنز پر 149291ووٹو ں میں سے 78120مرد اور 71171ووٹوں میں سے پول ہونے والے ووٹوں میں سے آزاد امیدوار احمد نواز98ووٹ، تحریک لبیک پاکستان کی تعظیم بی بی1871ووٹ، آزاد امیدوار جاوید خان60ووٹ، جماعت اسلامی کے جمیل احمد3236ووٹ،
پاکستان نظریاتی پارٹی کے رستم خان105ووٹ ،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی رقیہ54ووٹ، امن ترقی پارٹی کے عارف امین175ووٹ، آزاد امیدوار عاصم محمود937ووٹ، آزاد امیدوار عبدالغفور83ووٹ، آزاد امیدوار فضل حق585ووٹ، متحدہ قومی موومنٹ کے فیصل193ووٹ اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے ناصر محمود 4105ووٹ حاصل کر سکے۔ اس حلقہ سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدار اور سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی/مشیر داخلہ بابر سلیم سواتی 14263ووٹوں کی برتری کے ساتھ کامیاب قرار پائے۔ ضلع مانسہرہ کے تیسرے صوبائی حلقہ پی کے 38مانسہرہ سے انتخابات میں حصہ لینے والے 15امیدواروں میں سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار زاہد چن زیب38804ووٹ لے کر پہلے جبکہ ان کے مد مقابل پاکستان مسلم لیگن کے نامزد امیدوار محمد نعیم26601 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ پی کے 38کے195پولنگ سٹیشنز پر225502ووٹو ں میں سے119737مرد اور 105765ووٹوں میں سے کل95023ووٹ پول ہوئے۔56601مرد اور38422خواتین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور42.14فیصد کی شرح سے ڈالے گئے ووٹوں میں سے 3061ووٹ مسترد کئے گئے۔ حلقہ پی کے 38سے جماعت اسلامی کے احمد خان 3090ووٹ، ہزارہ قومی محاذ پاکستان کے امجد675ووٹ، تحریک جواناں پاکستان کے امجد سلیم عرف امجد سالار838ووٹ، پاکستان پیپلز پارٹی کے حق نواز خان2255ووٹ، آزاد امیدوار ذوالفقار احمد198ووٹ، آزاد امیدوار ساجد حسین تنولی74ووٹ، آزاد امیدوار شاہد رفیق69ووٹ،
آزاد امیدوار ظفر محمود1585ووٹ، تحریک لبیک پاکستان کے عامر خان1839ووٹ، آزاد امیدوار عنایت الرحمان739ووٹ، جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے فہد حبیب تنولی 13959ووٹ اور آزاد امیدوار محمد ہارون770ووٹ حاصل کر سکے۔ اس حلقہ سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار زاہد چن زیب 12203ووٹوں کی برتری کے ساتھ کامیاب قرار پائے۔ ضلع مانسہرہ کے چوتھے صوبائی حلقے پی کے 39سے انتخابات میں حصہ لینے والے 14امیدواروں میں سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اکرام اللہ23853ووٹ لے کر پہلے جبکہ ان کے مد مقابل پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار محمد عارف19331 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ پی کے39کے184پولنگ سٹیشنز پر 240294ووٹو ں میں سے 127586مرد اور 112708ووٹوں میں سے کل86633ووٹ پول ہوئے۔ 48480مرد اور381253خواتین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور36.05فیصد کی شرح سے ڈالے گئے ووٹوں میں سے 3747ووٹ مسترد کئے گئے۔ حلقہ پی کے 39سے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے ابرار حسین16823ووٹ،آزاد امیدوار اجمل خان99ووٹ ،آزاد امیدوار احمد شہریار خان14286ووٹ،آزاد امیدوارحبیب الرحمان216ووٹ،پاکستان پیپلز پارٹی کی نامزد امیدوار ساجدہ تبسم467ووٹ،آزاد امیدوار فخرالزمان خان0ووٹ،آزاد امیدوارفہد الزمان خان1ووٹ،
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے کلیم انور166ووٹ،آزاد امیدوار لائق محمد خان777ووٹ،آزاد امیدوار محمد ثاقب919ووٹ،جماعت اسلامی کے محمد صدیق1896ووٹ اور آزاد امیدوار نوابزادہ فرید صلاح الدین4052ووٹ حاصل کر سکے۔ اس حلقہ سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار اکرام اللہ 4522ووٹوں کی برتری کے ساتھ کامیاب قرار پائے۔ ضلع مانسہرہ کے پانچویں صوبائی حلقہ پی کے 40سے انتخابات میں حصہ لینے والے9امیدواروں میں سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار سابق ممبر قومی اسمبلی وسابق وفاقی مشیر سردار شاہجہان یوسف 44012ووٹ لے کر پہلے جبکہ ان کے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار عبدالشکور خان 43680ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ پی کے40کے173پولنگ سٹیشنز پر 237466ووٹو ں میں سے 127550مرد اور109916ووٹوں میں سے پول ہونے والے ووٹوں میں سے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سردار وقار الملک5925ووٹ،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سعدیہ74ووٹ،آزاد امیدوار سید آفتاب حسین4638ووٹ،عوامی نیشنل پارٹی کی شاہین ضمیر642ووٹ،پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے صالح محمد خان328ووٹ،تحریک لبیک پاکستان کے زرید1182ووٹ،اور آزاد امیدوار غلام نبی202ووٹ حاصل کر سکے۔ اس حلقہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار سردار شاہجہان یوسف 332ووٹوں کی برتری کے ساتھ کامیاب قرار پائے۔