الیکشن کمیشن میں نتائج تبدیل کرنے کی کوششیں جاری ہیں،بیرسٹرسیف


پشاور (صباح نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں نتائج تبدیل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے الیکشن کمیشن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ خدارا اس ملک کے قانون کی کچھ تو لاج رکھو۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جیتی ہوئی نشستیں چھینی جا رہی ہیں، فارم 45 کے نتائج کی فارم 47 میں تبدیلی کا ڈراما کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے دفاتر میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔