لاہور(صباح نیوز)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولنگ کے اختتام کے بعد صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا، انہوں نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ عام انتخابات کے تمام حلقوں میں قانون کی پاسداری ہر صورت یقینی بنائیں، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہے،خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیں، شر پسند عناصر اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے اور ناکوں پر چیکنگ مزید سخت کر دیں، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ ڈولفن سکواڈ ،پیرو اور ایلیٹ ٹیمیں کیمپ آفسز اور اہم مقامات کے اطراف پٹرولنگ بڑھا دیں۔۔
Load/Hide Comments