ٹانک میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرفائرنگ ،ایک سیکیورٹی اہلکارشہید


ٹانک(صباح نیوز)عام انتخابات کے لئے جاری پولنگ کے موقع پر خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرفائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ٹانک محمد شعیب نے کہا کہ دورانِ گشت سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی لیکن پولنگ کے عمل میں کوئی تعطل نہیں آیا، ٹانک میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے کوٹ اعظم میں پولنگ اسٹیشن پر حملے کی تردید کرتے ہوئی کہا کہ کسی بھی پولنگ اسٹیشن پرحملہ نہیں ہوا، پولنگ عملے پر فائرنگ کی خبریں غلط ہیں۔