ہری پورمیں عمرایوب اور اکبر ایوب کے انتخابی نشان والے بینرز تبدیل


ہری پور(صباح نیوز)الیکشن سے ایک روز قبل نامعلوم افراد نے این اے 18 سے عمر ایوب خان کا انتخابی نشان لیپ ٹاپ تبدیل کر کے میز کے نشان والے پوسٹرز اور بینرز آویزاں کردیئے۔ مخالفین نے یہ حربہ پی کے 46 میں بھی آزمایا جہاں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اکبر ایوب خان کا انتخابی نشان فاختہ والے بینر تبدیل کرکے تھرماس کے بینرز اور پوسٹرز آویزاں کردیئے۔

شہر بھر میں غلط بینرز، پوسٹرز آویزاں کر نے کی اطلاع پر دونوں امیدوارعمر ایوب خان اور اکبر ایوب خان کے حمایتیوں نے غلط انتخابی نشان والے پوسٹرز اور بینرز اتارنے شروع کریں، بینرز شہر کے مشہور چوکوں اور بائی پاس پر آویزاں کیے گے۔

علاوہ ازیں دونوں امیدواروں نے مخالفین کی اس حرکت ہرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے بینزز اور پوسٹرز آویزاں کرنے والوں کی تلاش شروع کردی تاحال واقعہ میں ملوث کسی بھی شخص کا نام سامنے نہیں آیا۔