جنوبی وزیرستان ،پی ٹی آئی پی کے امیدوار نصیر اللہ وزیر کی گاڑی کے قریب دھماکا،5افراد زخمی


وانا(صباح نیوز)جنوبی وزیرستان میں حلقہ پی کے 110 سے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی)کے امیدوار نصیر اللہ وزیر کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 5افراد معمولی زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سابق رکن صوبائی اسمبلی نصیر اللہ وزیر گاڑی میں موجود نہیں تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی میں موجود 5افراد معمولی زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا،

دھماکے کے بعد پولیس کا علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کل عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔