اسلام آباد(صباح نیوز)نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے مسئلے پر نگران حکومت نے جامع سفارشات مرتب کی ہیں،سفارشات آنے والی منتخب حکومت کے حوالے کی جائیں گی۔
اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نگران حکومت لاپتہ افراد کے مسئلے کو سنجیدگی سے دیکھتی ہے۔ اس مسئلے پر قائم شدہ کمیشن اور کمیٹی کی رائے، اعلی عدالتوں کی رہنمائی، میڈیا، اور سول سوسائٹی کی آرا کے پیش نظر ، نگران حکومت نے طویل غور و خوض کے بعد جامع سفارشات مرتب کی ہیں جنہیں آنے والی منتخب حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔