پنجاب میں نمونیا کے وار جاری،مزید 5بچے جاں بحق


 لاہور(صباح نیوز) پنجاب بھرمیں نمونیا سے سنگین صورتحال برقرار ہے ، مزید 5 بچے جان کی بازی ہار گئے ۔

ڈان نیوز کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 679 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور میں ایک روز کے دوران 156 نئے کیسز سامنے آئے۔اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 316 اموات اور 20 ہزار 267 کیسز سامنے آئے، لاہور میں رواں سال نمونیا سے 58 ہلاکتیں اور 3 ہزار 873 کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 316 اموات ہو چکی ہیں جب کہ اس بیماری کے 19 ہزار 594 کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ گزشتہ 11 روز کے دوران 100 سے زائد بچے دم توڑ گئے ہیں، لاہور میں رواں سال نمونیا سے 58 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نمونیا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بڑی وجہ رواں سال موسمِ سرما میں فضائی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی اسموگ بھی ہے۔