لاہور (صباح نیوز)پنجاب میں نمونیا کے وار کم نہ سکے ،چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید8بچے جاں بحق ہو گئے ۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رواں سال نمونیا سے انتقال کرنیوالے بچوں کی تعداد 311، ہوگئی،راولپنڈی ،فیصل آباد،گوجرانوالہ میں دو، دو بچوں کا انتقال ہوا۔محکمہ صحت کے مطابق پنجاب سے 24 گھنٹوں کے دوران 784 بچے نمونیا میں مبتلا ہوئے،لاہور سے ایک روز کے دوران 197 کیس سامنے آئے۔محکمہ صحت پنجاب نے والدین کو بچوں کو سردی سے بچانے اور حفاظتی ٹیکوں کا کورس لازمی مکمل کروانے کی ہدایت کی ہے۔