چمن (صباح نیوز)بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی آفس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی رہنما ظہور احمد جاں بحق ہوگئے۔
لیویز کے مطابق عبداللہ کے علاقے میزئی اڈہ میں اے این پی کے الیکشن دفتر پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے اے این پی رہنما ظہور احمد جاں بحق اور ایک کارکن زخمی ہوگیا،لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔حملے پر ردعمل دیتے ہوئے اے این پی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ پارٹی کے دفتر پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے۔