لاہور(صباح نیوز) پنجاب میں نمونیا کے وار جاری ہیں ،مزید 14بچے جاں بحق ہو گئے ۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رواں سال پنجاب میں نمونیا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 275تک پہنچ گئی،پنجاب سے ایک روز کے دوران 872 نئے کیسز سامنے آگئے،لاہور سے ایک روز کے دوران 202 بچے نمونیا میں مبتلا ہوئے۔اس کے علاوہ گوجرانوالہ ،بہاولپور سے چارچار،لاہور،منڈی بہائوالدین سے 2،2 اموات رپورٹ ہوئیں۔