پنجاب میں نمونیا بے قابو ،مزید 18بچے جاں بحق


لاہور(صباح نیوز) صوبہ پنجاب میں نمونیا سے مزید 18بچے جاں بحق ہو گئے ۔ پنجاب بھر میں گزشتہ روز نمونیا کے 869اورصرف لاہور میں 177نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 258اموات اور 14ہزار 530کیسز رپورٹ ہوئے، صوبائی دارالحکومت لاہور میں رواں سال نمونیا سے 53اموات اور 2ہزار 490کیسزرپورٹ ہوئے۔رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں 24گھنٹے کے دوران نمونیا سے ایک بچہ جاں بحق ہوا جبکہ لاہور میں ایک روز کے دوران 280نئے کیسز سامنے آئے۔پنجاب میں نمونیا سے اموات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ 4روز کے درمیان 50سے زائد بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں، 24جنوری کو 14بچے، 25جنوری کو 12، 26جنوری کو 13اور 27جنوری 7اور 28جنوری کو نمونیا سے مزید 18بچوں کی اموات رپورٹ ہوئیں۔