پشاور میں 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ


پشاور(صباح نیوز)خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں 15 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ پشاور انتظامیہ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پشاور شہر میں 15روز کیلئے  دفعہ 144 نافذ کی گئی ، اس دوران کسی بھی قسم کا اسلحہ ساتھ لے کر چلنے پر پابندی عائد رہے گی جبکہ اس دوران لائسنس یافتہ اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ 3دن پہلے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 8فروری کے عام انتخابات میں امن و امان کی صورتحال بر قرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے دفعہ 144نافذ کردی تھی۔

اسی طرح گزشتہ ہفتے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب بھر میں عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی خدشات پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی تھی۔