پنجاب میں نمونیا بے قابو ،مزید 13بچے جاں بحق


لاہور (صباح نیوز)صوبہ پنجاب میں خطرناک نمونیا مزید 13 بچوں کی زندگیاں نگل گیا۔

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 1122 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران نمونیا سے ایک بچہ جاں بحق ہوا جبکہ لاہور میں ایک روز کے دوران 280 نئے کیسز سامنے آئے۔پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 233 اموات اور 12 ہزار 719 کیسز سامنے آئے جبکہ لاہور میں رواں سال نمونیا سے 49 اموت اور 2 ہزار 101 کیسز رپورٹ ہوئے۔