معیاری تعلیم امن، ترقی اور غربت کو ختم کرنے کے لئے بہت ضروری ہے ، ہر بچہ اچھی تعلیم کا مستحق ہے ، جین میریٹ

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم امن، ترقی اور غربت کو ختم کرنے کے لئے بہت ضروری ہے ، ہر بچہ اچھی تعلیم کا مستحق ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جامع معیاری تعلیم امن، ترقی اور غربت کو ختم کرنے کے لئے بہت ضروری ہے ، لڑکیوں اور لڑکوں دونوں کو تعلیم حاصل کرنے کا مساوی حق حاصل ہے تاکہ وہ اپنے خوابوں کو پورا کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تقریبا 26 ملین بچے سکولوں سے باہر ہیں اور اس کے ساتھ سکول جانے والے بچوں کے سیکھنے کے معیار میں کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 سے برطانیہ نے پاکستان بھر میں تعلیم تک رسائی حاصل کرنے کے لئے تقریبا 5.8 ملین بچوں کی براہ راست مدد کی ، مجھے خوشی ہے کہ حکومت پاکستان کے ساتھ یہ سفر جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر بچہ اچھی تعلیم کا مستحق ہے ، تعلیم کے عالمی دن پر ہم اس کو انجام دینے کا عہد کرتے ہیں ۔۔