پشاور(صباح نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے ایمل ولی کی توہین عدالت کیس میں معافی قبول کرلی۔ہائیکورٹ میں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ایمل ولی خان نے کہا کہ میرے بیان سے چیف جسٹس ابراہیم خان کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت خواہ ہوں، عدالت کے اندر پیش آئے واقعے جس میں درخواست گزار کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اس پر بھی معذرت خواہ ہوں، اے این پی چار نسلوں سے عدم تشدد کے فلسفے پر یقین رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایمل ولی خان نے توہین عدالت کیس میں معافی مانگ لی،چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے ایمل ولی خان کی جانب سے معافی نامہ جمع کرنے پر کیس نمٹادیا اور معافی منظور کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے ایمل ولی کو تریدی بیان جاری کرکے معافی مانگنے کا حکم دیا تھا۔یاد رہے کہ ایمل ولی خان نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے خلاف توہین آمیز بیان دیا تھا۔ چارسدہ سے پی ٹی آئی کے رہنما فضل محمد نے ایمل ولی کیخلاف توہین عدالت کیس دائر کیا تھا