پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ سے بھی الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کیس واپس لے لیا

پشاور (صباح نیوز)سپریم کورٹ کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے پشاور ہائی کورٹ سے بھی الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کیس واپس لے لیا۔

پی ٹی آئی نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کیس دائر کیا تھا۔اس سے قبل سپریم کورٹ نے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دینے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی تھی۔