پشاور(صباح نیوز)خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری نے کہا ہے کہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ہفتے کو پشاور میں الیکشن کے انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کیلئے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ندیم اسلم چوہدری نے کہا کہ جامع سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے صوبے بھر کے پولنگ سٹیشنوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیںگے۔
Load/Hide Comments