موسم سرما کی تعطیلات ختم ،پنجاب بھر میں سکول کل کھلیں گے


 لاہور(صباح نیوز)موسم سرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب بھر میں سکول کل کھلیں گے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کل  10 سے 22 جنوری تک تمام سکول صبح ساڑھے 9 بجے کھلیں گے۔محکمہ تعلیم پنجاب کے نوٹیفکیشن میں سکولوں سے چھٹی کا وقت نہیں بتایا گیا۔طلبہ اور ان کے والدین نے کہا کہ 22 جنوری تک سکولوں میں چھٹی کس وقت ہوگی؟ ابہام دور کیا جائے۔

دوسری جانب نگرا ن وزیراعلیٰ پنجاب نے شدید سردی کے باعث بچوں کو گرم لباس پہننے کی ہدایت کی ہے۔