، مسلمان حکمران ، خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیقکے فیصلوں سے سبق سیکھیں۔ حافظ محمد ادریس

لاہور(صباح نیوز)مرکزی رہنما جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس نے منصورہ کی جامع مسجد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق کا دورخلافت نہ صرف حکمرانوں بلکہ عام انسانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ آپ نے انصاف اور قانون کی بالادستی قائم کرکے اسلامی ریاست کے وہ اصول وضح کیے جو آج بھی روشنی کا مینارہ ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے جانے کے بعد صدیق اکبر نے جس جرات اور جذبہ ایمانی سے فتنوں کا قلع قمع کیا اگر آج اسلامی دنیا کے حکمران اس سے سبق سیکھ لیں تو اسلام کا عظیم ماضی واپس آسکتا ہے۔

خلیفہ اول کے یوم وفات کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ابوبکر صدیق نے جھوٹی نبوت کے دعویداروں، منکرین زکوٰة اورمرتدین کے خلاف چومکھی لڑائی لڑ کر ان فتنوں کو جڑ سے اکھاڑ دیا، حضرت اسامہ بن زید کی سربراہی میں روم اور شام میں افواج بھیجیں اور اسلام کی سربلندی کا باعث بنے ۔ انہوں نے کہ آج کی صورت حال میں جب فلسطینیوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں اوربھارتی قابض افواج کشمیریوں کے ساتھ درندگی کا سلوک کررہی ہے ، مسلمان حکمران خاموش رہنے کی بجائے خلیفہ اول کے فیصلوں سے سبق سیکھیں۔