جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سیکرٹری جنرل عبدالواسع کے والدمولانا عبدالبر انتقال کر گئے

پشاور(صباح نیوز)جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سیکرٹری جنرل اور امیدوار پی کے 61 عبدالواسع کے والد شیخ القرآن و الحدیث مولانا عبدالبر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ جامعہ مفتاح العلوم ہشتنغرو کلے شیر گڑھ کے بانی اور مہتمم، جبکہ جمعیت اتحاد العلما پاکستان کے نائب صدر تھے۔

شیخ القرآن و الحدیث مولانا عبدالبر کی نمازِ جنازہ کل (06 جنوری، ہفتہ) صبح 11:00 بجے جامعہ مفتاح العلوم ہشتنغرو کلے شیر گڑھ ضلع مردان میں ادا کی جائے گی۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ، دو بیٹیاں، جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سیکرٹری جنرل عبدالواسع، قاری عبدالباسط (ٹرینر کیریکٹر ایجوکیشن)، تحسین اللہ،

سمیع اللہ (گورنمنٹ ٹیچر)، محمد زید (ایڈمن آفاق مردان ریجن) اور مفتی نوید حسین شامل ہیں۔ جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے مولانا عبدالبر کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور علمی دنیا میں ان کی وفات کو بڑا خلا قرار دیا ہے۔ جماعت اسلامی کے دیگر صوبائی رہنماں نے بھی مولانا عبدالبر کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔