سراج الحق این اے 126 اورپی پی 168کی انتخابی مہم کا آغاز اتفاق ٹاؤن میں جلسہ عام سے خطاب کے ذریعے کریں گے۔ قیصر شریف

لاہور (صباح نیوز)سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق این اے 126 اورپی پی 168کی انتخابی مہم کا آغاز اتفاق ٹاؤن گراؤنڈ بالمقابل منصورہ لاہور سے جلسہ عام سے خطاب کے ذریعے کریں گے۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی و امیدوار قومی اسمبلی امیر العظیم، امیدوار صوبائی اسمبلی ذکراللہ مجاہد، امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری و دیگر قائدین بھی جلسہ عام سے خطاب کریں گے