پروفیسر محمد ابراہیم خان کی نیشنل پریس کلب بنوں کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد

بنوں(صباح نیوز)جماعت  اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے نیشنل پریس کلب بنوں کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نو منتخب کابینہ کا انتخاب غیر جانبدارانہ صحافت کے تسلسل کیلئے نیک شگون ہے نئی کابینہ کے انتخاب سے ماضی کی طرح مستقبل میں بھی صاف شفاف صحافت کو استحکام ملے گا انہوں نے امید ظاہر کی کہ منتخب صدر روفان خان اور جنرل سیکرٹری شاہد خان سمیت تمام ذمہ داران اپنے فرائض پہلے سے بہتر انداز میں انجام دیتے رہیں گے انہوں نے کہا  شفاف اور جمہوری طریقے سے انتخابات کے بعد نئی کابینہ کا وجود میں آنا یقینا ایک مثبت عمل ہے صحافیوں کی جمہوریت کی مضبوطی کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں نو منتخب کابینہ صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ، صحافتی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے عوام میں شعور کی بیداری کے لئے اہم کردار ادا کرے گی۔