بنوں(صباح نیوز)بنوں کی تحصیل میریان میں شرپسندوں نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ممباتی بارکزائی کوٹکہ کو رات کی تاریکی میں جلا دیا۔ اسکول کے سائنس روم میں پڑا لیب کا سارا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا، شرپسند عناصر اسکول سے شمسی پلانٹ سمیت دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے۔
دہشت گردوں کی جانب سے اسکول کے مرکزی گیٹ پر کالعدم تنظیم کی جانب سے دھمکی آمیز وال چاکنگ بھی کی گئی ہے۔ شرپسندوں نے اسکول کو کھولنے کی صورت میں اس سے بھی بھیانک نتائج کی دھمکی دے دی۔پولیس نے اسکول سے فنگر پرنٹ بھی حاصل کیے۔ ڈی پی او بنوں افتخار کے مطابق معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہین جس کے بعد بیان جاری کیا جائے گا۔۔