سری نگر:بھارتی فورسز نے دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔
بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ کے علاقے تکیہ بدرہ کوٹ سے عادل حسین نامی نوجوان کو گرفتارکرکے اس پر عسکریت پسندوں کے لئے کام کرنے کا الزام لگایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عادل حسین کے خلاف کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
ادھر مینڈھر میں پولیس نے ایک مقامی شخص یاسر عرفات کو گرفتار کیا ۔ اس پر عسکریت پسندوں کی مدد کا الزام ہے ۔پونچھ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر ونود کمار نے بتایا کہ یاسر عرفات کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔