ایک ہزار فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا اسرائیلی جنرل ہرزی حالوی

غزہ(صباح نیوز)اسرائیلی فوج نے  غزہ کے العودہ ہسپتال کے ڈائریکٹر احمد محنہ سمیت  ایک ہزار  فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ اسرائیلی  فوجی سربراہ نے  کہا ہے کہ  اسرائیلی فورسز نے غزہ میں حماس کے خلاف جنگ میں ایک ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔

بمباری زدہ انکلیو کے اندر فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل ہرزی حالوی نے کہا کہ جب جب  وہ “ہتھیار ڈال دیتے اور ہاتھ اٹھا دیتے ہیں تو ہم انہیں گرفتار کر لیتے ہیں، گولی نہیں مارتے”۔

ہمیں اپنے پاس موجود اسیروں سے بہت سی انٹیلی جنس معلومات ملتی ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج غزہ کے العودہ ہسپتال کے ڈائریکٹر احمد محنہ کو نامعلوم مقام پر حراست میں لے رہی ہے۔