سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی حمیرا طارق 14تا 17 دسمبرکراچی میں مختلف پروگرامات سے خطاب کرینگی


کراچی (صباح نیوز)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق 14 تا 17 دسمبر چار روزہ دورہ کراچی کرینگی۔

دورے کے پہلے دن وہ  پریس کانفرنس سے خطاب کریں گی جس میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں پر نامزد خواتین امیدواران کے ناموں کا اعلان کریں گی۔

بعد ازاں  ادارہ نور حق میں نظم کراچی کی جانب سے استقبالیہ میں شرکت کریں گی، سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق شہر کی اہل علم و دانش خواتین کے ساتھ عشائیے میں شریک ہوں گی۔ 15 دسمبر کو سابقہ سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی سے ملاقات کے بعد حیدرآباد روانہ ہوں گی جہاں سہ روزہ تربیت گاہ برائے ارکان سے خطاب کریں گی۔

دریں اثنا الیکشن کے تناظر میں جماعت اسلامی کے سیاسی سیل اور الخدمت فانڈیشن  کی ذمہ داران سے ملاقاتیں کریں گی۔

دورے میں ان کے ہمراہ ڈپٹی سیکریٹریز عطیہ نثار،ثمینہ سعید،ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی اور طیبہ عاطف بھی ہوں گی