کراچی(صباح نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں ریکارڈ تیزی کا سلسلہ جاری ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 1436 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 66 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 1436 پوائنٹس یا 2.22 فیصد بڑھ کر 66 ہزار 155 تک پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 64 ہزار 718.07 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔