کراچی(صباح نیوز) حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں بے سہارا خواتین کے لئے قائم ادارے گوشہ عافیت میں مقامی آبادی اور ادارے میں موجود خواتین کے لئے امین میڈیکل اینڈ ڈینٹل سینٹر کے تعاون سے میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا گیا-۔ اس میڈیکل کیمپ میں جنرل فیزیشن۔ ڈینٹسٹس سائیکالوجسٹس نے مریضوں کا مکمل طبی معائنہ کیا اور انکی صحت کے حوالے سے ٹیسٹ اور ادویات تجویز کیں-مقامی آبادی سے مریض مرد و خواتین اور بچوں کو موقع پر مفت ادویات اور طبی امداد فراہم کی گئی ۔ بڑی تعداد میں مرد ،خواتین اور بچوں نے اس میڈیکل کیمپ سے استفادہ کیا-
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی نائب کوآرڈینیٹر رعنا فضل نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوامی صحت کی فلاح و بہبود کا جامع پلان رکھتی ہے – اس مقصد کے لیے جماعت اسلامی اہل خیر افراد اور مختلف طبی اداروں کے تعاون سے صحت کے شعبے میں میڈیکل کیمپ کاانعقاد کرتی رہتی ہے۔
جماعت اسلامی سے وابستہ طبی ماہرین غریب مریضوں کے لئے بلا معاوضہ خدمات فراہم کرتے ہیں۔ جماعت اسلامی برسر اقتدار آکر ملک میں صحت و صفائی کے بہترین منصوبے متعارف کروائے گی -اس موقع پر نگراں گوشہ عافیت جہاں آرا مظفر اور ٹیم ممبران یاسمین رضی، امینہ بیگ ،طلعت نصراللہ بھی موجود تھیں