نگران وزیرِ اعظم کی پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ میں ٹی 20 سیریز جیتنے پر مبارکباد


اسلام آباد (صباح نیوز)نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے والی ایشیائی ویمن کرکٹ ٹیم بن گئی، پاکستانی خواتین کھلاڑی کسی قدر بھی مردوں سے پیچھے نہیں۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ اگر ہماری خواتین کھلاڑی اسی طرح محنت کرتی رہیں تو پاکستان ویمن کرکٹ ورلڈ کپ بھی اپنے نام کر جائے گی۔

وزیرِ اعظم نے پاکستان ویمن کرکٹرز اور ان کے اہلِ خانہ کو اس کامیابی پر پوری قوم کی جانب سے مبارکباد دی۔