خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کی پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ میں کارروائیاں،مضرصحت دودھ تلف


 پشاور،چارسدہ (صباح نیوز)خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے مضر صحت اشیا تلف کر دیں۔

فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پشاور میں ورسک روڈ اور یونیورسٹی ٹائون میں دودھ کی دکانوں کا معائنہ کیا گیا،اس دوران 340 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا۔فوڈ اتھارٹی کے مطابق چارسدہ میں گودام سے جعلی اور مضر صحت 1300لٹر ملک پیک برآمد ہوئے،جعلی ملک پیک برآمد ہونے پر گودام مالکان کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے نوشہرہ میں فوڈز پوائنٹس، کریانہ سٹورز، ہوٹلز کا معائنہ کیاگیا، اس دوران نوشہرہ میں 185 لٹرز غیر معیاری تیل تلف کرنے کے ساتھ جرمانے بھی کئے گئے۔