انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی


کراچی(صباح نیوز)انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا اور سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی ۔انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 52 پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی دیکھنے میں آ ئی جہاں 100 انڈیکس 61 ہزار کی سطح عبور کرکے تاریخ رقم کر گیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 572 پوائنٹس کے اضافے سے 61 ہزار 302 کی تاریخی سطح پر آ گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 60 ہزار 730 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔