ایف بی آر نے مونس الٰہی کی کمپنی پر چھاپہ مارنے کیلئے عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کر لئے

لاہور (صباح نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی کمپنی پر چھاپہ مارنے کے لئے عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کر لئے۔ایف بی آر پریما ملک کے ہیڈ آفس اور پلانٹ پر چھاپہ مارے گی جب کہ تمام سیلز ریکارڈز اور اکائونٹس کی جانچ پڑتال بھی کی جائے گی۔پریما ملک کا ہیڈ آفس لاہور اور پلانٹ قصور میں واقع ہے، ایف بی آر حکام کے مطابق اکائونٹس کی جانچ پڑتال کے بعد اور ضرورت پڑنے پر کمپنی کو سیل بھی کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کے بیٹے مونس الٰہی کو وطن واپس لانے کیلئے نگران وفاقی حکومت نے انٹرپول سے رابطہ کرلیا ۔ اس کے علاوہ مونس الٰہی کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں عدالتی حکم پر بینک اکائونٹس منجمد کردیئے گئے ۔