اسلام آباد(صباح نیوز)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز سماعت کے لئے مقرر ہو گئے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی سے متعلق وزرات داخلہ کی رپورٹ پر محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 30 نومبر کو ہو گی۔
چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف فرد جرم کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، پاکستان کے الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کو 30 نومبر کو پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے۔کاز لسٹ کے مطابق الیکشن کمیشن 30 نومبر کو عمران خان پر چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین آمیز بیانات دینے پر فرد جرم عائد کرے گا۔عمران خان کے علاوہ اسد عمر، فواد چودھری کے خلاف بھی توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 30 نومبر کو ہو گی، اسد عمر، فواد چودھری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین کو گزشتہ سماعت پربھی پیش نہیں گیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کو سکیورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ جیل سے الیکشن کمیشن نہیں لایا گیا تھا، فواد چودھری بھی گرفتاری کے باعث گزشتہ سماعت پر پیش نہیں ہوئے، اسد عمر بھی گزشتہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تھے۔۔۔