میساچوسٹس(صباح نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے پہلے گروپ کی رہائی محض ایک شرووعات ہے اور غزہ میں عارضی جنگ بندی میں توسیع کے حقیقی امکانات موجود ہیں۔
میساچوسٹس میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان قیام امن کی خاطر دو ریاستی حل کے لیے کام دوبارہ شروع کیا جائے۔
جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا کی کوششوں سے غزہ میں جنگ بندی ممکن ہوئی، خوشی ہے 13 اسرائیلی رہا ہو کر اپنے عزیزوں کے پاس پہنچ گئے، امریکی صدر نے کہا ہے کہ میرے خیال میں جنگ بندی میں توسیع کے حقیقی امکانات موجود ہیں، یہ صرف ایک آغاز ہے لیکن اب تک یہ اچھی طرح سے چل رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جنگ بندی کے لیے خطے کے رہنماؤں سے فون پر بات کی گئی، امریکا جنگ بندی پر زور دیتا رہا تاکہ اسرائیلیوں کو رہا کرایا جا سکے۔