ملزمان کا تعاقب کرنیوالی ایلیٹ فورس کی گاڑی نہر میں جا گری ،2اہلکار جاں بحق ،3زخمی

بہاولنگر (صباح نیوز) بہاولنگر میں ملزمان کا تعاقب کرنے والی ایلیٹ فورس کی گاڑی نہرمیں جا گری جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔بہاولنگر میں ایلیٹ فورس کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث نہر میں جا گری۔ ایلیٹ فورس کی گاڑی کو حادثہ بہاولنگر کے علاقے روجھانوالی موڑ کے قریب پیش آیا۔

ایلیٹ فورس کی گاڑی ملزمان کے تعاقب کے لئے جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر نہر میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کے 2 جوان موقع پر ہی دم توڑ گئے اور 3 زخمی ہوئے جنہیں ہسپتا ل منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایلیٹ فورس کی گاڑی کو حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت حوالدار کاشف اور اہلکار رضوان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں عبداللہ طارق، محمود اور جعفر شامل ہیں۔