اسلام آباد (صباح نیوز)سپریم کورٹ نے غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔فرحت اللہ بابر کی درخواست پر بینچ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ یکم دسمبر کو سماعت کرے گا۔جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک تین رکنی بینچ میں شامل ہیں۔رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے درخواست گزار کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
Load/Hide Comments