پرویز الہٰی کو بحفاظت نہ پہنچانے پر توہینِ عدالت کی درخواست، آئی جی و کمشنر اسلام آباد کی حد تک فیصلہ محفوظ


لاہور (صباح نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو گھر بحفاظت نہ پہنچانے کے معاملے پر توہینِ عدالت کی

درخواست پر آئی جی اسلام آباد اور کمشنر اسلام آباد کی حد تک فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشن اور دیگر پولیس افسران کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر جسٹس سلطان تنویر نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی اسلام آباد اور کمشنر اسلام آباد کیوں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے روسٹرم پر ڈی آئی جی آپریشنز کے وکیل شان گل کو طلب کیا اور کہا کہ کیا افسران کے خلاف اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھنا چاہیے۔ وکیل شان گل نے جواب دیا کہ آپ نے راستہ تلاش کر لیا ہے جو درست ہے۔