کراچی(صباح نیوز)ترجمان اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ تمام اہل اور خیراتی ادارے غزہ کے لیے عطیات جمع کرسکتے ہیں اور جمع کررہے ہیں۔
ترجمان اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو غزہ کے لیے عطیات جمع کرنے سے روکے جانے کے دعووں کی تردید کردی ہے۔ ترجمان نے ایسے تمام دعووں کو جعلی خبر قرار دیا ہے، جیو فیکٹ چیک نے سوشل میڈ یا پر پھیلی خبروں پر اسٹیٹ بینک سے رابطہ کیا تھا۔