9 مئی جلا ؤگھیرا ؤ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانتوں میں 9دسمبر تک توسیع


لاہور(صباح نیوز) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9مئی جلا ؤگھیرا ؤکیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں عظمی خان اور علمیہ خان کی عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبر تک توسیع کر دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔

عظمی خان اور علمیہ خان عبوری ضمانت ختم ہونے پر لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئیں۔اسد عمر اور زین قریشی عدالت پیش نہیں ہوئے، انہوں نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

عدالت نے دونوں ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزمان شامل تفتیش نہیں ہو رہے، تفتیش بھی مکمل نہیں ہوئی مہلت دی جائے۔